ایف سی سی آئی کے انتخابات 2024-26کے سلسلہ میں صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے آج کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔
فیصل آباد (ایف این این آئی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات 2024-26کے سلسلہ میں صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے آج کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اورراشد منیر کے مطابق صدر کے عہدہ کیلئے ریحان نسیم آف میسرز عمر ٹیکسٹائلز، سینئر نائب صدر کیلئے خلیل قیصر آف میسرز شمس برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نائب صدر کے عہدہ کیلئے شاہد ممتاز آف میسرز قطر فلور ملزنے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ کاغذات کی باضابطہ جانچ پڑتال 23ستمبر بروز سوموار کو ہو گی۔
What's Your Reaction?