پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت کی زیر قیادت سموگ آگاہی اور انسداد پلاسٹک مہم کا انعقاد

Sep 16, 2024 - 18:44
 0  17
پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت کی زیر قیادت سموگ آگاہی اور انسداد پلاسٹک مہم کا انعقاد
پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت کی زیر قیادت سموگ آگاہی اور انسداد پلاسٹک مہم کا انعقاد

راولپنڈی (ایف این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت کی زیر قیادت سموگ آگاہی اور انسداد پلاسٹک مہم کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کمرشل بازار اور فوڈ سٹریٹ، راولپنڈی میں پلاسٹک مخالف مہم کی قیادت بھی کی۔ آگاہی واک مین  پنجاب میں آنے والے سموگ کے موسم سے نمٹنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ آئی ایس ایف  یتیم خانہ کے بچوں، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی، اور NCPC کے ساتھ درخت لگا کر ایک آگاہی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

 بعد ازاں انہوں نے انسداد ڈینگی آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت نے کہا کہ انسداد سموگ، پلاسٹک اور ڈینگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔ عوام کی شرکت سے انسداد سموگ، پلاسٹک اور ڈینگی اقدامات کامیاب ہوں گے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے آگاہی مہم کا سلسلہ پھیلایا جائے گا۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow