ایف سی سی آئی کے انتخابات 2024-26کے سلسلہ میں کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔
فیصل آباد ( ایف این این آئی ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات 2024-26کے سلسلہ میں کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔اس کلاس کے کل ووٹروں کی تعداد3314تھی جن میں سے 1321ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ32ووٹ مسترد ہوئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 14 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے 17 امیدواروں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق نبیل یوسف آف میسرز نبیل یوسف کلاتھ بروکر نے 1178،ریحان نسیم آف میسرز عمر ٹیکسٹائلز نے1213، وحید خالق آف میسرز وحید خالق رامے ویونگ فیکٹری نے1183،امتیاز علی آف میسرزالمعراج ہوزری نے1180، محمد عطاء اللہ آف میسرز انصاف انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرز نے1181، محمد سمیر آف میسرز سمیر جیولری ورکشاپ نے1170، عمر فاروق آف میسرزبلیو بل ٹاور نے1174، محمد اشرف آف میسرزصداقت ٹمبر سٹورنے1170، محمد علی آف میسرز اے کے ٹریڈرز نے1165، طارق محمود آف میسرز قادری ہوٹل نے1157، محمد اصغر آف میسرز المدینہ ٹریڈرز نے1160، محمد ایوب اسلم آف میسرز منج کمیشن شاپ نے1106، فاروق یوسف آف میسرز الیانز انڈسٹریزنے1110مرزا زاہد اقبال آف میسرز عنایت برادرز نے1056، محمد حفیظ اللہ خاں آف میسرز سی۔ ایم۔سی ویونگ نے254، شاہد علی آف میسرز آر اینڈ بی پیکجز نے181 اور زبیر احمد آف میسرز سلیم اینڈ سنز نے194ووٹ حاصل کئے۔ایسوسی ایٹ کلاس کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں نبیل یوسف، ریحان نسیم، وحید خالق، امتیاز علی، محمد عطاء اللہ، محمد سمیر، عمر فاروق، محمد اشرف، محمد علی، طارق محمود، محمد اصغر، ایوب اسلم، فاروق یوسف اور مرزا زاہد اقبال شامل ہیں۔ان کا انتخاب 2سال کی مدت کیلئے ہوا ہے الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور راشد منیر کے مطابق انتخاب انتہائی پر امن، صاف اور شفاف ماحول میں ہوئے اور کسی امیدوار کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا گیا۔ پولنگ کے عمل کو دیکھنے کیلئے آج بھی دن بھر وکلاء، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے آتے رہے۔ نتیجہ کے غیر سرکاری اعلان کے موقع پر نیشنل گروپ کے میاں محمد ادریس اور میاں محمد جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا اوکامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ حسب معمول اس بار بھی بزنس کمیونٹی نے نیشنل گروپ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم تاجر برادری کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء اس کلاس کیلئے خواتین کی ایک نشست پر محترمہ صوبیہ عقیل پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں۔ اب صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب ہوگا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اہل امیدوار اِن عہدوں کیلئے 21ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 23 ستمبر اور پولنگ25ستمبر کو ہو گی۔ مزید برآں اس سلسلہ میں حتمی اور سرکاری نتائج کا باضابطہ اعلان 30ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔
What's Your Reaction?