جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے: مریم نوازشریف

Sep 15, 2024 - 20:54
Sep 15, 2024 - 21:52
 0  33
جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے: مریم نوازشریف
جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے: مریم نوازشریف

جمہوریت کا نظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے،مسلم لیگ(ن) نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا
جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں
جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام
لاہور(ایف این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔ عالمی یوم جمہوریت پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لا سکتی ہے۔

 جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ جمہوریت کانظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow