صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین

Sep 14, 2024 - 18:53
Sep 14, 2024 - 19:01
 0  12
        صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین
        صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین

چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کا تفصیلی دورہ

        راولپنڈی (ایف این این آئی)چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئیر(ر) بابر علا الدین،ستارہ امتیاز ملٹری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مہیا کی جانے والی صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ،ادویات کی ایکسپائری اور ان کے استعمال کے حوالے سے آگاہی، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مہیا کی جانے والی صحت سہولیات کے معیار اور طبی عملے کے رویے کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین،ستارہ امتیاز ملٹری نے کہا کہ صحت کی  معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ضلع بھر سے لوگ دشوار پہاڑی علاقوں سے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے۔ صفائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کے احکامات دیے ہیں۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow