عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت اور ادب و احترام سے منائی جائے گی۔کمشنرراولپنڈی انجینئر عامرخٹک
راولپنڈی (ایف این این آئی) کمشنرراولپنڈی انجینئر عامرخٹک نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت اور ادب و احترام سے منائی جائے گی۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ کے موقع پر مشروب کی سبیلیں اور مٹھیاں دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کے داعی علماء اکرام ہے،محرم الحرام کی طرح ربیع الاول کے موقع پر علماء اکرام امن وامان کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں،ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،منتظمین وقت کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ کردہ روٹس کو تبدیل نہ کریں۔ انہوں نیکہاکہ ہمیں متحد ہوکر شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کا قلع قمع کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ علمائے کرام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھیں کہی بھی رابطوں کا فقدان نہ ہو۔تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اپنے مسند سے امن کے پیغام کو عام کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں ڈویژن امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایم این اے بیرسٹر دانیال چوہدری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، نعیم اعجاز، ملک افتخار، طاہرہ مشتاق، زیب النساء، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی جہلم، چکوال، اٹک، پیر سید سعادت علی شاہ، محمود الحسن توحیدی اٹک، پیر اظہار حسین بخاری، شوکت جعفری، پاسٹر سہیل پرویز، جہلم، چکوال اٹک کے علماء اکرام نے شرکت کی۔آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں تمام ربیع الاول جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جلوسوں میں غیر شرعی خرافات سے اجتناب کیا جائے۔میلاد کمیٹیوں کے منتظمین جلوسوں میں میوزیکل پارٹیوں اور موسیقی کے آلات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مکاتب فکر کے علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے لوگ باوضو آئے اور بنی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھجوائیں۔امن کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
What's Your Reaction?