میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جا رہی ہے بلکہ اسکا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی

Sep 14, 2024 - 19:01
 0  15

راولپنڈی (ایف این این آئی)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ بنیادی مرکز صحت میں مقامی افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جا رہی ہے بلکہ اسکا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو گہل تحصیل مری اور بی ایچ یو ڈھانڈہ تحصیل کوٹلی ستیاں کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بی ایچ یو گہل تحصیل مری اور بی ایچ یو ڈھانڈہ تحصیل کوٹلی ستیاں کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے سٹاف کی حاضری، میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت میں مقامی افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جا رہی ہے بلکہ اسکا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow